طالبان نے سفارتی عمارتوں کو نشانہ نہ بنانے کی ضمانت دی ہے۔فائل فوٹو
طالبان نے سفارتی عمارتوں کو نشانہ نہ بنانے کی ضمانت دی ہے۔فائل فوٹو

11طالبان قیدیوں کے بدلے 3بھارتی انجینئر رہا

افغان حکومت نے11 افغان طالبان قیدیوں کے بدلے میں3 بھارتی انجینئرز کو رہا کردیا ۔

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ بغلان میں ایک پاور پلانٹ پر کام کرنے والے 7 بھارتی انجینئرز کو گزشتہ سال مئی میں اغوا کیا گیا تھا جب کہ رہا کیے گئے3 بھارتی انجینئرز کو بھی تقریباً 6 ماہ قبل صوبہ بغلان سے اغوا کیا گیا تھا جنہیں 11 طالبان قیدیوں کے بدلے میں رہا کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کمانڈر نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ طالبان قیدیوں میں  بگرام میں قید طالبان رہنما سید محمداکبر آغا بھی شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ کنڑ کے سابق گورنر شیخ عبدالرحیم اور نمروز کے سابق گورنر مولوی عبدالراشد بلوچ بھی شامل ہیں۔

اافغان میڈیا کا کہنا ہےکہ اس سے قبل ایک بھارتی مغوی کو مارچ میں رہا کیا گیا تھا جب کہ دیگر تین بھارتی شہریوں سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے بھی اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔