پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کے مطابق کوئٹہ اور بولان ایکسپریس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے جو اکانومی کلاس کے لیے ہے۔
سی ای او ریلوے نے بتایا کہ بولان ایکسریس کے کرایوں میں کمی فی الفور نافذ العمل ہوگی جب کہ کوئٹہ ایکسپریس کے کرایوں میں کمی یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگی، کرایوں میں رعایت 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔

تبصرے بند ہیں.