دبئی ٹیسٹ: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

0

دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
سرفراز کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے ابوظہبی ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی ہے لیکن دبئی ٹیسٹ میں سب کچھ بھلا کر نئے سرے سے پرفارم کریں گے اور پہلے ٹیسٹ میں جو غلطیاں ہوئیں، انہیں اب نہیں دہرائیں گے۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پورے میچ میں حاوی رہنے کے باوجود کیویز سے میچ 4 رنز سے ہار گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.