دبئی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری

0

دبئی: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ حارث سہیل نے دوسرے روز اپنی شاندار سنچری مکمل کی تو بابر اعظم نے بھی نصف سنچری بنا ڈالی، دونوں وکٹ پر موجود ہیں۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز گزشتہ روز کے اسکور 207 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو حارث سہیل 81 اور بابراعظم 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
اس سے قبل پہلے روز کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ مگر اوپنرز محمد حفیظ اور امام الحق ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور 25 کے مجموعی اسکور پر دونوں پویلین لوٹ گئے۔
اس موقع پر اظہر علی اور حارث سہیل نے محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کی اور دونوں بلے بازوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 151 کے مجموعی اسکور پر گری جب اظہر علی 81 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، چوتھی وکٹ اسد شفیق کی گری جو 12 رنز بناکر پٹیل کا اعجاز پٹیل کا شکار ہوئے۔
کیویز کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 2 اور اعجاز پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.