ٹیسٹ کرکٹ میں سینچری بنانااعزازہوتاہے،بہت خوش ہوں،بابراعظم

0

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹسمین بابراعظم نے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی سینچری مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پہلی سنچری اسکور کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں، کسی بھی بلے باز کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری بنانا ایک اعزاز ہوتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ آج میں نے قدرے انتظار کے بعد اس تک رسائی حاصل کر لی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پر دوران بیٹنگ کوئی دباؤ نہیں ہوتا ،میں ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئےکوچ اور کپتان کی ہدایت کے مطابق کھیلتا ہوں۔
انہوں نے آسٹریلیا کے نیتھن لیون کو ورلڈ کلاس سپنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کو کھیل کر اب اعجاز اور سوڈھی اتنے مشکل نہیں لگ رہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.