شریف خاندان کے ارکان آج شہبازشریف سے ملیں گے

لاہور:نیب حکام نے شریف خاندان کے ارکان کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے ، ملاقات آج نیب آفس لاہور میں ہو گی۔
ذرئع کے مطابق شریف خاندان کے ارکان کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت ان کی درخواست پر دی گئی ہے۔
ملاقات کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز ، حمزہ شہباز، نصرت شہباز اور خاندان کے دیگر افراد کے نام بھجوائے گئے ہیں۔