ملزم کی نشاندہی پر پارک سے غیرملکی جدید اسلحہ برآمد

0

کراچی: پولیس نے گرفتار ملزم نسیم کی نشاندہی پر بہادرآباد کے ایک پارک سے غیر ملکی جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے نسیم عرف بلڈر کو ٹیپو سلطان روڈ پر مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا

ملزم کی نشاندہی پر بہادرآباد میں ایک پارک پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران لانگ رینج کی روسی اسنائپر رائفل، سائلنسر لگی کلاشنکوف اور 4 پستول برآمد کرلیے گئے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم نسیم ایم کیو ایم لندن کا سرگرم کارکن ہے اور 17 سال قبل بھی اسی ملزم سے 5 کلاشنکوف اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

ملزم کو 2011 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم اقتدار میں آئی تو این آر او کے ذریعے مقدمات ختم ہوئے اور وہ رہا ہوا۔ملزم نے جون 1998 میں اورنگی ٹاؤن میں ڈاکٹر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.