’بعض جماعتیں تجاوزات آپریشن پر سیاست کر رہی ہیں‘وسیم اختر

0

کراچی:میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بعض سیاسی، مذہبی جماعتیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے پر سیاست کر رہی ہیں۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو غلط کام ماضی میں ہوا، اُس کو درست کرنے جا رہے ہیں لیکن بعض سیاسی اور مذہبی جماعتیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے معاملے پر سیاست کر ر ہی ہیں۔
سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم زمان نے کہا کہ کراچی میں لاقانونیت بڑھ گئی ہے، 10 فٹ کی گلیاں تجاوزات کے سبب ایک فٹ کی رہ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مئیر وسیم اختر کو اچھا موقع ملا ہے کہ وہ کراچی کو تجاوزات سے پاک کرائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.