فرانس میں ایندھن قیمت کیخلاف احتجاج مظاہروں میں تبدیل

پیرس:فرانس میں ایندھن کی قیمت اور مہنگائی میں اضافے کےخلاف احتجاج پُرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں ایندھن کی قیمت اور مہنگائی میں اضافے کےخلاف ہونا والا احتجاج پُرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگیا۔ مظاہرین نے کئی مقامات پر توڑ پھوڑ،جلاؤ گھیراؤ کیا اور درجنوں گاڑیاں اور عمارتیں جلا دیں۔
پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے لاٹھی چارج، شیلنگ کی اور پانی کی توپیں بھی چلا دیں۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 20پولیس اہل کاروں سمیت 10افراد زخمی ہوئےاور250 سے زائد مظاہرین گرفتارہوئے۔اس حوالے سے فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کا کوئی جواز نہیں۔