کراچی، ون ویلنگ کرنے والے 16 نوجوان گرفتار

کراچی:کراچی میں شارع فیصل پر پولیس نے کارروائی کرکے ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کی موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ رات شارع فیصل پر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے 16 نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گرفتار نوجوانوں سے ملنے والی 12 موٹر سائیکلیں بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔