برطانیہ میں ریڈی میڈگھر صرف 65ہزار پائونڈ میں دستیاب

لندن:یوں تو گھروں کی تعمیر و تزئین میں لاکھوں، کروڑوں ہی نہیں بلکہ اربوں روپے لگ جاتے ہیں اور اسے مکمل ہونے میں بھی مہینوں لگ جاتے ہیں تاہم برطانیہ میں اب ریڈی میڈ گھر بننے لگے ہیں۔

جی ہاں، برطانوی فیکٹری نے بنے بنائے گھر کا ماڈل پیش کیا ہے جسے صرف36گھنٹوں میں تعمیر کیا گیا ہے جسکی قیمت صرف65ہزار پاؤنڈز ہے۔

منفرد نوعیت کایہ ریڈی میڈ گھر کچن، باتھ روم اور دو یا تین کمروں پر مشتمل ہے، جسے فیکٹری میں تیار کیا جائیگا اور پھر اسے ٹرک کے ذریعے خریدار کی مطلوبہ جگہ پر منتقل کیا جائیگا۔

رپورٹ کے مطابق فیکٹری ایک دن میں آٹھ گھر بنائے گی جبکہ صارفین اسے جلد 65سے 79ہزار ڈالر میں خرید سکیں گے۔