کراچی میں باپ کو قتل کرنے والاسفاک بیٹا گرفتار

کراچی:کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں باپ کو قتل کرنے والے مجرم کو پولیس نے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف راؤ کے مطابق رضویہ سوسائٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کرلیا،۔ملزم بلال نے جمعرات کے روز اپنے باپ جلیل احمد کو چھری کے وار سے قتل کردیا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے مزید کہا کہ ملزم واقعہ کے بعد سے فرار تھا، ملزم کی نشاندہی پر الہ قتل برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزم نے جرم کا اقرار کرتے ہوئے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے گھریلوں اختلافات سے تنگ آکر اشتعال میں یہ قدم اٹھایا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بڑے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ رضویہ میں درج کیا جاچکا ہے۔