ابوظہبی ٹیسٹ ،نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ابوظہبی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بیٹنگ جاری ہے اور اس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا، ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے ابتدا میں ہی ٹام لیتھم کو پویلین بھیج کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی، وہ 4 رنز ہی بناسکے۔
محمد عباس کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد عباس فٹ نہیں لہذا آفریدی ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جب کہ ابوظہبی کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگار دکھائی دیتی ہے۔
واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔