الحمرا آرٹس کونسل میں غیر معیاری ڈراموں پر پابندی

0

لاہور: الحمرا آرٹس کونسل میں غیر معیاری ڈراموں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسکرپٹ کی پیشگی منظوری کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الحمرا آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی توڑتے ہوئے الحمرا آرٹس کونسل میں غیر معیاری ڈراموں پر پابندی عائد کر دی۔
صوبائی وزیر اطلاعات کی جانب سے الحمرا آرٹس کونسل میں کمرشل ڈراموں کو بھی روک دیا گیا ہے اور یکم جنوری سے آئندہ ڈراموں کے لیے دی گئی تاریخیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ الحمرا آرٹس کونسل میں صرف اُن ڈراموں کی اجازت ہو گی جن کا اسکرپٹ اچھا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامے کا اسکرپٹ پہلے منظور کرانا لازمی ہو گا اور ڈرامے کے لیے 10 ہزار روپے بطور سیکیورٹی بھی جمع کرانے ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.