وزیراعظم اوربل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ٹیلی فون کال 30 منٹ تک جاری رہی، کال کے دوران وزیراعظم کے پولیو معاون بابر عطا بھی موجود تھے۔
بل گیٹس نے انتخاب جیتنے اور منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر عمران خان کوخراج تحسین پیش کیا۔
بل گیٹس کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ پاکستان میں آئی ٹی کےشعبے کوتقویت دینے کےلیے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے بل گیٹس کاسماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔