خواجہ برادران کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 11 دسمبر تک توسیع

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست میں 11 دسمبر تک توسیع کردی اور عدالت نے نیب کو خواجہ برادران کی گرفتاری سےروک دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ سعداورسلمان رفیق کی قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔خواجہ برادران نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،نیب کے جونیئر وکیل نے بتایا کہ سینئروکلاسپریم کورٹ میں مصروف ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ چیئرمین نیب نے انکوائری تبدیلی سے متعلق درخواست پرفیصلہ کردیا؟نیب وکیل نے کہا کہ چیئرمین نیب نے فریقین کوسن لیاہے،انکوائری تبدیلی سے متعلق فیصلہ جلدکردیں گے۔
عدالت نے خواجہ برادران کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 11 دسمبر تک توسیع کردی اورنیب کوخواجہ برادران کی گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے حکم دیا ہے کہ نیب وارنٹ گرفتاری سے متعلق گراؤنڈزعدالتی ریکارڈکاحصہ بنائے۔