زرداری جب جیل جانیوالے ہوتے ہیں تو پگڑی باندھ لیتے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پگڑی باندھ لی ہے اور اب وہ جیل جانے والے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سے پشاور 1700 کلومیٹر تک نئی ٹرین چلارہے ہیں، تفتان سے کوچ چلانے کی فزیبلٹی تیار ہے، فیصلہ وزیراعظم کریں گے، اس کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، 8 گھنٹے میں پنڈی سے کراچی پہنچے گی۔

پنڈی میں تجاوزات سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں پنڈی میں بھی کراچی والا حال ہو، روز لال حویلی جاسکتا ہوں تو مجھے راولپنڈی میں تجاوزات پر اعتراض نہیں،کوئی ووٹ دیتاہے دے، جسے کھلی سڑک جانا ہے وہ اسلام آباد چلا جائے، پنڈی خوش ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ انتخابات تو وزیراعظم کا حق ہے تین سال بعد کرادے، آصف زرداری نے سندھ کی پگڑی باندھ لی ہے اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالاہے کیونکہ زردری جب جیل جانے والے ہوتے ہیں تو سندھ کی پگڑی باندھ لیتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام ضمانتیں میڈیکل رپورٹس پر ہوتی ہیں، کبھی ڈاکٹر کی ایسی کوئی رپورٹ سنی ہے جو شہباز شریف کے لیےآئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دو دفعہ کہہ چکا ہوں مارچ سے پہلے جھاڑو پھر جائے گی، 2018 انشااللہ عمران خان کی کامیابی کا سال ہوگا، خطرات ٹل جائیں گے۔