وزیراعظم عمران خان کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔وزیراعظم عمران خان بڑھتی آبادی سے متعلق سمپوزیم میں شرکت کے لیے مقررہ وقت سے تقریباً 40 منٹ پہلے سپریم کورٹ پہنچے اور تقریب میں شرکت سے پہلے وہ چیف جسٹس پاکستان کے چیمبر گئے جہاں ان کی جسٹس میاں ثاقب نثار سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان اور معزز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے تک ملاقات جاری رہی جس کے بعد دونوں شخصیات تقریب میں شرکت کے لیے ایک ساتھ ہال میں پہنچیں۔