فرانسیسی وزیر اعظم نےپٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا

پیرس:فرانس کے وزیراعظم فلپس نےپٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا ہے۔تین ہفتوں سے پٹرول کی منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پیلی جیکٹ کی طرف مظاہرے اور احتجاج جاری تھے۔ مظاہرین نے وزیراعظم فلپس کے اقدام کو شروعات قرار دیتے ہوئے ناکافی قرار دے دیا اور مہم جاری رکھی۔
توقع کی جاتی ہے کہ آج حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے راہنماوں اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کا ایک دور ہوگا ۔