وزیراعظم کی یاسرشاہ کو 82 سال کاریکارڈ توڑنے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا یاسرشاہ کی یہ اسٹار پرفارمنس ہے، انھوں نے 200 ٹیسٹ وکٹوں کاسنگ میل صرف 33میچز میں عبورکیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے یاسر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ یاسر شاہ نے 200 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل 33 میچوں میں عبور کرکے دنیا کے تیز ترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
عمران خان نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو اسٹار پرفارمنس قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ گزشتہ ہفتے یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹ کا میرا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔