وزیراعظم اور چیئرمین نیب کی ملاقات کی تردید

اسلام آباد: ترجمان نیب نے وزیراعظم اور چیئرمین نیب کے درمیان آج کسی بھی ملاقات کی تردید کردی۔ترجمان نیب کی جانب سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ میڈیا سےگزارش ہے قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے بھی ملاقات کی خبر کو مسترد کردیا ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم اور چیئرمین نیب کے ساتھ میری ملاقات کئی ہفتے قبل ہوئی تھی۔