کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش،موسم سرد ہو گیا

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش ہو گئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا،کراچی میں اخترکالونی ،لیاقت آباد ،گزری ،ڈیفنس ،گلشن حدید ،سٹیل ٹاؤن،پپری اور ملحقہ علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ۔
آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ بارش کا سسٹم کمزور ہے تاہم ایک ماہ بعد بارشوں سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔