مقبوضہ کشمیر ،قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، قابض فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے پر جھڑپیں بھی ہوئیں۔
سری نگر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کےنام پر پانچ گھروں کو تباہ کر دیا، فائرنگ سے تین شہری شہید ہوگئے، بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے بھارتی فوجیوں پر پتھراو کیا، مختلف مقامات پر بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں۔
کٹھ پتلی کشمیری حکومت نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی۔ حریت قیادت نے مودی حکومت کی جانب سے کشمیر میں تشدد کی پالیسی کی بھرپور مذمت کر دی۔ بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کر رہی ہے ان کے حوصلوں کو توڑا جا سکے تاہم کشمیریوں کے جوش و جذبے میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چند دن کے دوران بھارتی فوج نے درجنوں نوجوانوں کو شہید کیا ہے