متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید وزیر اعظم عمراں خان کے ہمراہ
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید ایک روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان 6 جنوری بروز اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچیں گے، ولی عہد کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی ہمراہ ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ولی عہد شیخ محمدبن زید دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہو ں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا،متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا دورہ ایک روزہ ہو گا۔ دورے کے دوران 3ارب ڈالرز کی امداد اورسرمایہ کاری پربھی بات ہو گی۔

اماراتی ولی عہد کے دورے میں پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم معاہدے کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی جو ولی عہد نے قبول کرلی تھی۔متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے نئی حکومت اپنے ایجنڈے پرعمل درآمد کرنے میں کامیاب ہوگی۔