پاکستانی امریکن صدف جعفرمونٹ گمری ٹاؤن کی میئرمنتخب

نیوجرسی:پاکستانی امریکن صدف جعفرمونٹ گمری ٹاؤن کی میئرمنتخب ہوگئی ہیں، وہ نیوجرسی کی پہلی جنوب ایشیائی میئرہیں، اٹارنی جنرل گوربیرگریوال نےصدف جعفرسےمیئرکےعہدےکاحلف لیا
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستانی امریکن صدف جعفرمونٹ گمری ٹاؤن کی میئرمنتخب ہوگئی ہیں، وہ نیوجرسی کی پہلی جنوب ایشیائی میئرہیں، اٹارنی جنرل گوربیرگریوال نےصدف جعفرسےمیئرکےعہدےکاحلف لیا
صدف جعفرکےوالدین کاتعلق کراچی سےبتایاگیا ہےجو 70کی دہائی میں پاکستان سے امریکاچلے گئے تھے۔
مونٹ گمری ٹاؤن کی میئرمنتخب ہونےوالی صدف جعفرتعلیم کےشعبےسے وابستہ رہی ہیں، وہ ڈیموکریٹک پارٹی کےپلیٹ فارم سےپچھلےبرس کمیٹی رکن منتخب ہوئی تھیں
میئر بننے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ وہ لوکل گورننس میں کمیونٹی کوزیادہ سےزیادہ شامل کریں گی۔