کیپ ٹائون ٹیسٹ۔ایک اور شکست پاکستان کے کھاتے میں درج

کیپ ٹاؤن :جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شرمناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے سریز2-0 سے جیت لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقہ کی جانب سے بنائے گئے 431 رنز کے جواب میں 294 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور جیت کیلئے صرف 41 رنز کا ہدف دیا جسے جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا اور پاکستان کو 9وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے ۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر باولنگ کافیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان کی پوری ٹیم صرف 177 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں صرف سرفراز احمد نے نصف سینچری مکمل کی اور شان مسعود نے 44 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ۔
پاکستان کے 177 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے مار مار کر پاکستانی باولرز کا بھرکس نکال دیا اور 431 رنز کی اننگ کھیلی اور پاکستان پر 254 رنز کی برتری حاصل کر لی جس میں کپتان فاف ڈوپلیسز 103 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ مرکرام نے 78 ، بواما نے 75 اور ڈی کاک نے 59رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی ۔
پاکستان نے دوسری اننگ کا آغاز کیا تو بیٹنگ لائن نے ایک مرتبہ پھر سے دھوکہ دیا اور پاکستان نے ابتداہی میں دو وکٹیں گنوا دیں تاہم اسد شفیق اور شان مسعود نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی ۔اسد شفیق نے 88 اور شان مسعود نے 61 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ بابراعظم نے ٹیم کا حوصلہ برھاتے ہوئے 72 رنز بنائے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا ۔پاکستان کی پوری ٹیم نے 294 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 41 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.