پاکستان کا تجارتی وفد ایران کے دورے پر۔فائل فوٹو
پاکستان کا تجارتی وفد ایران کے دورے پر۔فائل فوٹو

پاک ایران آزاد تجارتی معاہدہ مزید تاخیر کا شکار

اسلام آباد:پاکستان کاایران سےآزاد تجارتی معاہدہ کرنےمیں مزید تاخیر کاسامنا،مستقبل قریب میں بھی ایران سےآزادتجارتی معاہدےکاکوئی امکان نہیں،بینکنگ چینل کانہ ہوناآزادانہ تجارتی معاہدےمیں سب سے بڑی رکاوٹ ہےاس کے علاوہ معاہدہ میں امریکی پابندیاں بھی بڑی رکاوٹ ہیں ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایران کیساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر 2 سال میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی،دونوں ممالک نے 5سال میں دوطرفہ تجارت 5ارب ڈالرتک بڑھانے پر اتفاق کیا تھا جس مین مجوزہ ایف ٹی اےکےتحت80فیصدمصنوعات پرڈیوٹیزمیں رعایت پراتفاق کیا گیا تھا۔

دونوں ملکوں کےدرمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ 2006سےآپریشنل ہے جس کے مطابق ایران نےپاکستان کو309اشیاپررعایت دی تھی
اور پاکستان نےایران کو338اشیاپررعایت دےرکھی ہے۔