وزیراعظم عمران خان ( فائل فوٹو)
وزیراعظم عمران خان ( فائل فوٹو)

وزیراعظم عمران خان کی بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آسٹریلوی سرزمین پر سیریز جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور بھارتی کرکٹ ٹیم کو پہلی ایشیائی ٹیم کے طور پر آسٹریلوی میدانوں میں سیریز جیتنے پر مبارکباد۔

واضح رہے بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے پر سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی تھی جس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔