واقعہ کے بعداسکول کے بچے اور والدین خوف زدہ ہیں
واقعہ کے بعداسکول کے بچے اور والدین خوف زدہ ہیں

چین۔ہتھوڑے کے حملے میں اسکول کے 20 بچے زخمی

چین: صوبے بیجنگ کے مقامی پرائمری اسکول میں مشتبہ شخص نے ہتھوڑے کے وار سے تقریباً 20 بچوں کو زخمی کردیا۔
چین کے صوبے بیجنگ میں قائم بچوں کے پرائمری اسکول میں 49 سالہ جیا نامی شخص نے ہتھوڑے سے بچوں پرحملہ کرکے 20 بچوں کو زخمی کردیا جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
ضلعی حکومت نے واقعہ سے متعلق بتایا تھا کہ ’اسکول انتظامیہ نے روز مرہ کی مرمت کے لیے جیا نامی شخص کو ٹھیکے پر رکھا تھا اور جنوری کے اختتام پر اس کا ٹھیکا ختم ہونے والا تھا۔
اسی دوران اسکول انتظامیہ جیا کو دوسری نوعیت کا کام دینے پر سوچ رہی تھی تاہم ’جیا نے اپنے غصہ کا اظہار بچوں پر ہتھوڑےسے حملے کرکے کیا۔
ضلعی حکومت نے ٹوئٹر سے مطابقت رکھنے والے سوشل میڈیا ’ویبو‘ میں واقعہ سے متعلق بتایا تھا کہ ’اسکول انتظامیہ نے روز مرہ کی مرمت کے لیے جیا نامی شخص کو ٹھیکے پر رکھا تھا اور جنوری کے اختتام پر اس کا ٹھیکا ختم ہونے والا تھا۔
اسی دوران اسکول انتظامیہ جیا کو دوسری نوعیت کا کام دینے پر سوچ رہی تھی تاہم ’جیا نے اپنے غصہ کا اظہار بچوں پر ہتھوڑےسے حملے کرکے کیا،دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا کہ ’مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے ضروری اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

میڈیا نے پہلے بتایا تھا کہ حملہ آورچاقو سے مسلح ہے تاہم والدین نے کہا کہ مذکورہ شخص ہتھوڑے سے مسلح تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اپیرل میں 28 سالہ شخص نے چھری کے وار سے میڈل اسکول 9 طلبہ کو قتل کردیا تھا۔