بلوچستان میں ملنے والی لاشیں ایمبولینسوں میں رکھ کر تدفین کے لیے لے جائی جا رہی ہیں۔ (فوٹو ایدھی فائونڈیشن)

بلوچستان میں 10 لاوراث لاشیں برآمد

بلوچستان میں 10 لاوارث لاشیں ملی ہیں جنہیں ایدھی فائونڈیشن نے دشت میں دفنا دیا ہے۔

ایدھی فائونڈیشن کوئٹہ کے سرکل انچارج علی احمد نے منگل کو ایک تصویر کے ساتھ مختصر بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ یہ لاشیں مختلف علاقوں سے ملی تھیں جنہیں ایدھی کوئٹہ کے رضا کاروں نے غسل اور کفن دیا اور انہیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے دشت تیرہ میل کے ایدھی قبرستان میں دفنا دیا گیا۔

لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اطلاعات کے مطابق یہ ایک ہفتے کے دوران ملیں۔

لاشیں ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر احتجاج شروع ہوگیا ہے۔

ان لاشوں کے علاوہ کوئٹہ سے بھی ایک لاش ملی تھی جس کی شناخت شوکت علی کے نام سے ہوگئی۔