اگلے چند روز میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات
اگلے چند روز میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی میں جمعے سے بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے سے کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ 2 روز سے موسم معمول سے زیادہ سرد رہا اور حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب مغربی ہواؤں کے سبب جمعے سے ہفتے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
ہنزہ میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک چھ انچ تک برف پڑ چکی ہے جب کہ بگروٹ میں بھی برف پڑنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔