2منشیات فروش گرفتار، چرس، نقدی اور موبائل فونز برآمد

کراچی:گڈاپ سٹی پولیس نے چھوٹا گیٹ کے قریب منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دومنشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چرس، نقدی اور موبائل فونز برآمدکرلئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیرنے بتایا کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان گرفتارکرلئے گئے،جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس، نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزم سید عرفان علی بہادراورملزم گل محمد نے چرس کو فروخت کیلئے چھوٹے پیکٹ تیارکئے ہوئے تھے،پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمات کا اندراج کرلیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.