کراچی،سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں آج بارش متوقع

کراچی: آج کراچی، سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش متوقع ہےجبکہ لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ساہیوال، مانسہرہ، نوشکی میں ہلکی بارش ہوئی ہے
نجی ٹی وی چینلزکے مطابق آج کراچی،سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش متوقع ہےجبکہ لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ساہیوال، مانسہرہ، نوشکی میں ہلکی بارش ہوئی ہے
اس سے پہلےگلگت بلتستان، ہنزہ، اسکردومیں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوتے ہی موسم بدل گیا جبکہ مری میں برف باری شروع ہوتے ہی سیاح جشن مناتے ہوئےہوٹلوں سے باہر نکل آئے۔
ادھر آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے،بالائی چترال اورلواری ٹنل پرہلکی برف باری کے بعد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.