تاجربرادری ملکی معاشی استحکام کےلیےتعاون کرے۔ آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تاجربرادری ملکی معاشی استحکام کےلیےتعاون کرے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق کراچی میں تاجروں کے وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا تاجربرادری ملکی معاشی استحکام کےلیےتعاون کرے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ملک خصوصاً کراچی میں سیکیورٹی کی صورتحال بہترہوئی ہے، محفو ظ ماحول کی فراہمی کےلیےفوج نےبہت کوششیں کیں۔
آرمی چیف سے ملاقات میں تاجر برادری نے ملک کی اقتصادی صلاحیت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آ ر کے مطابق تاجربرادری نےملک میں امن وامان کی صورتحال بہتربنانےپرپاک فوج کی کاوشوں کوسراہا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.