سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں تین نوجوان ہلاک اور دو زخمی

سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں تین نوجوان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ، نجی ٹی وی چینل کے مطابق سرگودھا کے علاقے دھریمہ کے قریب تیزرفتارکارالٹ گئی۔

حادثہ کے نتیجہ میں کار میں سوار تین نوجوان ہلاک اور دوزخمی ہوگئے، زخمی نوجوانوں اور لاشوں کو فوری طورپر ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کردیاگیا

حادثہ کاشکار ہونے والی تیز رفتارکار سرگودھا سے شاہ پور جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.