کراچی کے کئی علاقوں میں علی الصبح بوندا باندی کے بعد موسم سرد

شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں ہلکی بارش کے بعد شہر قائد کا موسم قدرے سرد ہو گیا۔
کراچی میں فیڈرل بی ایریا کے بعض علاقوں اور عباس ٹاؤن میں بھی علی الصبح پھوار پڑی جبکہ شہرکےزیادہ ترعلاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ روز کراچی میں بارش ہونے کی پیشن گوئی کی گئی تھی، تاہم دن بھر ابر اور دھوپ چھاؤں کا سماں رہا، تاہم رات میں ٹھنڈی ہواؤں نے شہر کو لپیٹ میں لے لیا اور شہرمیں رات گئے قدرے خنکی بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، بادل برسنے سے ٹھنڈ کی شدت بڑھ گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.