کورنگی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،رئیس ماما کا قریبی ساتھی گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران رئیس ماما کے قریبی ساتھی محمد مذمل عرف ہلکا کو گرفتارکرلیا۔
ایس پی مرتضیٰ بھٹو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ملزم 2001 میں یونٹ 74 کورنگی کا کارکن رہ چکا ہے۔
ایس پی کے مطابق ملزم نے 2001 میں سیکٹرانچارج کے کہنے پراعجازنامی شخص کی ریکی کی، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریکی کے بعد شہری کوقتل کیا۔
مرتضیٰ بھٹو کے مطابق ملزم قتل کیس میں پولیس کومطلوب تھا، ملزم نے پارٹی احکامات پربھتہ خوری، جلاؤ گھیراؤ کا بھی اعتراف کیا۔
ایس پی مرتضیٰ بھٹو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے ساتھیوں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.