کراچی:مبینہ ٹاؤن سے3 رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار

کراچی کے علاقے مبینہ ٹائون میں پولیس نے کارروائی کرکے 3رکنی کارلفٹر گروہ گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اورگلشن اقبال سے چھینی گئی کار برآمد کی گئی ہے ،ملزمان میں کریم اللہ افغانی، شاہنواز اور نوید شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاریں چھیننےکااعتراف کیا ہے،ملزمان گاڑیاں چوری کر کے فروخت کر دیا کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے بند ہیں.