فاف ڈوپلیسی نے پاکستان میں سیکیورٹی ہالی وڈ فلموں جیسی قراردیدی

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستان میں سیکیورٹی ہالی وڈ فلموں جیسی قراردیدی

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بطور ورلڈ الیون کپتان دورہ پاکستان محفوظ اور سیکیورٹی شاندار تھی، چھتوں پر اسنائپر، کھلاڑیوں کے چہروں پر ماسک، سیکیورٹی ہالی ووڈ فلموں جیسی لگی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں نے دورہ پاکستان میں شاندار سیکیورٹی دیکھی جب کہ پاکستان سفر کرنے سے پہلے ذہن میں بہت سوالات تھے مگر وہاں سب ٹھیک تھا۔

تبصرے بند ہیں.