وزیراعظم 22 جنوری کو قطر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان22جنوری کوقطرکےایک روزہ دورے پردوحہ پہنچیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ قطر کا اعلان کردیا گیا، وزیر اعظم 22 جنوری کو وفد کے ہمراہ قطر کے شہر دوحہ پہنچیں گے جہاں وہ امیر قطر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی،اسدعمراوردیگروزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورے میں پاکستان اور قطر کے مابین مختلف معاہدوں کے ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.