ہنگورہ گوٹھ میں کم سن بچی کے اغواکی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار

ہنگورہ گوٹھ میں کم سن بچی کے اغواکی کوشش ناکام بنادی اور بچی کو اغواکرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

نجی ٹی وی کے مطابق ہنگورہ گوٹھ میں کم سن بچی کے اغواکی کوشش ناکام بنادی ،ملزم بچی کو رکشے میں اغوا کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ شہری نے ایمرجنسی ون فائیوپر اطلاع دی

پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر بچی کو اغواکرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

پولیس نے بچی کے والدکی مدعیت میں ملزم وسیم کیخلاف اغواکامقدمہ درج کرکے بچی کو اس کے والدین کے حوالے کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.