ساہیوال اورسیالکوٹ سمیت گردونواح میں بارشیں شروع

ساہیوال اورسیالکوٹ سمیت گردونواح میں وقفےوقفےسےبارش کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے
نجی ٹی وی کے مطابق رات گئے ساہیوال اورسیالکوٹ سمیت گردونواح میں وقفےوقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ وادی کوئٹہ،وادی نیلم اور گردونواح میں گذشتہ روز بارش اور پہاڑوں پر برفباری شروع ہوگئی تھی جس کے بعد اب دوسرے علاقوں میں بھی بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
وادی کوئٹہ اوروادی نیلم اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہےبرف باری کے باعث پہاڑوں کی چوٹیاں برف سے ڈھک گئیں۔
بالائی علاقوں میں اب تک 3 فٹ تک برف پڑچکی ہےسکھر میں بھی گذشتہ رات بونداباندی اور ہلکی بارش ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.