پاکستانی انیکا چوپڑا نے 50 بھارتی فوجیوں کو جال میں پھنسا لیا

پاکستانی انیکا چوپڑا نے 50 بھارتی فوجیوں کواپنی زلفوں کا اسیربنا لیا،خفیہ معلومات شیئرکرنے کے الزام میں ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔

انیکا چوپڑا نام کی فیس بک آئی ڈی پر لگی تصویر جس نے بھارتی فوجیوں کو اسیر بنا لیا
انیکا چوپڑا نام کی فیس بک آئی ڈی پر لگی تصویر جس نے بھارتی فوجیوں کو اسیر بنا لیا

بھارتی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس بک پرکئی بھارتی فوجی پاکستان کے ہنی ٹریپ کا شکارہوچکے ہیں۔ تازہ معاملہ میں خفیہ معلومات شیئرکرنے کے شک میں 50 جوانوں کی چیٹنگ کونگرانی پررکھا گیا ہے۔ ہندوستانی فوج اپنے جوانوں کی ان حرکتوں کی وجہ سے کافی فکر مند ہے۔

انیکا چوپڑا نام کی پروفائل میں ایک لڑکی کی ساڑی پہنے ہوئے مسکراتی ہوئی تصویر لگی ہوئی ہے۔ پروفائل کے مطابق انیکا نرسنگ کے محکمہ میں کیپٹن رینک کی افسرہیں۔

انیکا کی دوستی کے جال میں پھنسنے والے جیسلمیر یونٹ میں تعینات سپاہی سومویرکوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ سومویر پرالزام ہے کہ اس نے ہنی ٹریپ میں پھنس کر پاکستان کے ساتھ خفیہ معلومات شیئرکی ہیں۔ انیکا نام کی پروفائل پر سومویر نے آرمی کے ریگولر آپریشن کی کئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

راجستھان اے ٹی ایس اور آرمی انٹلی جنس کے مطابق انیکا چوپڑا کسی پاکستانی ایجنٹ کی آئی ڈی ہے ، جس کی زد میں نہ صرف شادی شدہ سومویر سنگھ بلکہ کئی دیگر جوان بھی آگئے ہیں ۔ سومویر بتاتےہیں کہ انہیں انیکا چوپڑا کی پرانی تاریخ کے بارے میں اس وقت معلومات ملیں، جب انہیں اس پروفائل سے بلیک میل کیا جانے لگا۔

انیکا چوپڑا سے رابطے پر گرفتار ہونے والے بھارتی فوجی رام ویر سنگھ کی تصویر
انیکا چوپڑا سے رابطے پر گرفتار ہونے والے بھارتی فوجی رام ویر سنگھ کی تصویر

سومویر سنگھ کی انیکا چوپڑا سے فیس بک پر ملاقات 2016 میں ہوئی تھی ۔ تبھی سومویر کی تقرری ہوئی تھی ۔ روہتک کے رہنے والے سومویر خوشی سے اچھل پڑے جب انہیں کیپٹن انیکا کی فرینڈ ریکوئسٹ آئی ۔ جلد ہی دونوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کافی پرسنل ہوگئی ، جس کے جھانسے میں آکر سومویر اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کیلئے بھی رضامند ہوگئے ۔ سومویر نے ارادہ کر لیا تھا کہ انیکا چوپڑا سے شادی کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.