نواز شریف سے جیل میں والدہ و دیگر اہل خانہ کی ملاقات

سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز، والدہ شمیم  بی بی، کیپٹن صفدر اور دیگر اہم رینماؤں نے ملاقات کی۔

شمیم بی بی نے اپنے بیٹے نواز شریف کی پیشانی پر پیار کیا اور دعائیں دی، اس موقع پر شمیم بی بی اور مریم نواز کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

میاں نوازشریف نے مریم نواز،  صفدر اور احسن اقبال سے اہم سیاسی امور پر گفتگو کی اور بیماری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

عدالتوں میں جاری کیسز کے حوالے سے نوازشریف سے مریم نواز

حمزہ شہباز اور احسن اقبال سے گفتگو کی۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی اپنے صاحبزادوں علی حیدر گیلانی اور عبدالقادر گیلانی کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی۔

سابق وزیراعظم نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کھانا کھایا، میاں نوازشریف کا گھر سے کھانا لایا گیا۔ میں مٹن سوپ سلاد، کھیراورمیوہ جات شامل تھے،نواز شریف نے اہل خانہ کے ہمراہ سبز چائے بھی پی۔

تبصرے بند ہیں.