کولمبیا میں کار بم دھماکہ۔8 افراد ہلاک

کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں پولیس اسکول کے باہر کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک ، 30 زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بگوٹا کے میئر کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکا جنرل سینٹینڈر پولیس اکیڈمی کے باہر ہوا۔

میئر انرک پینالوسا نے دھماکے میں 5 افراد کی ہلاکت اور 10 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ کولمبیا میں بائیں بازو کی نیشنل لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے باغی قدامت پسند صدر ایون ڈک سے اختلاف کے باعث اکثر پولیس پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.