کھوکھربرادران کی ضمانت میں 30 جنوری تک توسیع

لاہورکی سیشن کورٹ نے قبضہ اراضی کیس میں کھوکھر برادران کی ضمانت میں 30 جنوری تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں کھوکھر برادران کیخلاف قبضہ اراضی کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج شہزادرضانے سماعت کی ۔کھوکھر برادران عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے دونوں بھائیوں افضل کھوکھر اور سیف کھوکھر کی ضمانت میں 30 جنوری تک توسیع کر دی۔

عدالت نے شفیع کھوکھر کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مدعی پولیس انوسٹی گیشن جوائن نہیں کر رہا۔

ملزمان پر زمینوں پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔

تبصرے بند ہیں.