پولیس وردی پہنے ڈاکوئوں نےدبئی سے آنے والے تاجر کو لوٹ لیا

کراچی میں پولیس جیسی وردیاں پہنے4ڈاکوؤں نےدبئی سےکراچی پہنچنےوالےتاجرکولوٹ لیا۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملیر کے قریب دبئی سے آنے والے تاجر کو 4ڈاکوئوں نے لوٹا،ڈاکو پولیس جیسی وردیاں پہنے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق ورادت میں جعلی نمبرپلیٹ والی پولیس کار استعمال کی گئی،کارپربی بی پی440 نمبرکی جعلی پلیٹ تھی۔

پولیس کے مطابق مٹیاری کارہائشی اعجازدبئی سےآئےکزن کوایئرپورٹ سےکارمیں لےکرنکلا تھا،ڈاکوؤں نےپولیس اہلکاربن کرروکا،4لاکھ روپےکی ملکی و غیرملکی کرنسی لوٹ کر لےگئے۔

جعلی اہلکاروں کے خلاف واردات کا مقدمہ مقامی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.