شوہر کے انتقال کے بعد دیور سے شادی کرنے والی خاتون قتل

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد شوہر کے انتقال پر دیوار سے شادی کرنے والی خاتون اپنے دوسرے شوہر کے ہاتھوں جان گنوا بیٹھی۔ ملزم نے شک کی بناء پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سے گلہ دبا کر قتل کردیا۔

حیدری کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف ضیاءالدین اسپتال کے قریب مکان نمبر ایف 78 میں رہائش پذیر افتخار نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہورہا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم افتخار احمد کو گرفتار کرلیا اور لاش کو قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا۔

ایس ایچ او ارشد آفریدی نے ’’امت‘‘ کو بتایا کہ اسپتال میں مقتولہ کی شناخت 40 سالہ رخسانہ زوجہ افتخار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولہ پہلے ملزم کے بھائی کی بیوی تھا جس کے مقتولہ کے چار بچے تھے۔ تاہم  بھائی کے انتقال کے بعد ملزم نے اپنی بھابی رخسانہ سے شادی کرلی تھی جس کے بعد اسکے بھی مقتولہ سے چار بچے تھے۔

ایس ایچ او ارشد آفریدی نے بتایا کہ ملزم افتخار کو اپنی اہلیہ پر شک تھا کہ وہ کسی لڑکے سے باتیں کرتی ہے جس پر ملزم نے اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کردیا۔

گرفتار ہونے والے ملزم نے دوران تفتیش اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ، ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

ایک نظر ادھر بھی

تبصرے بند ہیں.