پی آئی اےکاکیبن کریوشیڈول ایئرنیوی گیشن آرڈرسےکم ہے۔ادارہ

ترجمان پی آئی اے نے ادارے کے کیبن کریوکے شیڈول میں تبدیلی اور زائدڈیوٹیوں کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اےکاکیبن کریوشیڈول مقررہ قواعدوضوابط کیمطابق ہےاورادارے کے شیڈول کو سول ایوی ایشن کے ایئرنیوی گیشن آرڈرکے اوقات کارکی شرائط سےبھی کم رکھاگیاہے اس وقت اے این او میں کیبن کریو کے اوقات کار میں 16 گھنٹوں تک ڈیوٹی کی حد مقرر ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی آئی اے کاکہنا تھا کہ پی آئی اے کی جانب سے کسی قسم کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہورہی،انہوںنے کہا کہ پی آئی اےکاکیبن کریوشیڈول مقررہ قواعدوضوابط کیمطابق ہےاورادارے کے شیڈول کو سول ایوی ایشن کے ایئرنیوی گیشن آرڈرکے اوقات کارکی شرائط سےبھی کم رکھاگیاہے اس وقت اے این او میں کیبن کریو کے اوقات کار میں 16 گھنٹوں تک ڈیوٹی کی حد مقرر ہے۔

پی آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شیڈول کامقصدحفاظتی معیار،طبی تقاضوں کیمطابق مناسب آرام کویقینی بناناہوتاہے،انتظامیہ ہر قسم کی تجاویز،شکایات پر قواعد کے مطابق غورکرتی ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے جدہ سیکٹرپر5اسٹارہوٹل کی بکنگ،دیگرالاؤنس کی مدمیں سالانہ اخراجات 50 کروڑ روپےسے زائدہیں اس لئےموجودہ مشکل مالی حالات میں غیرضروری اخراجات کا تدارک بھی نا گزیر ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نیا ڈیوٹی روسٹر جاری نہیں کیاگیاجبکہ متعلقہ حلقوں سے مشاورت کے بعد جائزہ لیکرفیصلہ کیا جائے گا،ڈیوٹی روسٹرزکے متعلق پھیلایا جانیوالا پروپیگنڈا بے بنیاد ہےجس کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔