فائل فوٹو
فائل فوٹو

انگلش پریمئر لیگ کے اسٹرائیکر ایمیلیانو سالا کی لاش مل گئی

انگلش پریمئر لیگ کے اسٹرائیکر اورارجنٹائن نژاد فٹبالر ایمیلیانو سالا کی لاش اور جہاز کا ملبہ سمندر سے مل گیا۔

انگلش پریمئر لیگ کے اسٹرائیکر ایمیلیانو سالا گزشتہ ماہ انگلش چینل عبورکرتے ہوئے جہاز کے حادثے میں پائلٹ سمیت ہلاک ہو گئے تھے۔

28 سالہ ایمیلیانوسالا  مغربی فرانس کے شہرنینٹس سے کارڈف سٹی کلب کی ٹیم کی جانب سے کیرئر کا آغازکرنے کیلیے جا رہے تھے کہ گزشتہ ماہ21جنوری کو انگلش چینل عبور کرتے ہوئے ان کا جہاز سمندر میں گرکر تباہ ہو گیا تھا۔

فضائی حادثے کی تحقیقات کرنے والے  برطانوی ایجنسی کے حکام  کا کہنا ہے کہ گزشتہ پندرہ روز سے نجی طور پرجہاز کے ملبے کی تلاش جاری تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاز کاملبہ اورفٹبالر کی لاش فرانس کے ساحل کے قریب سے مل گئی ہے،ویڈیو  میں بھی جہاز کے ملبے میں ایک لاش نظرآرہی ہے۔

اس حوالے سے فٹبالراور جہاز کے پائلٹ کے خاندان کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک لاش اور جہاز کا ملبہ سمندر سے نکالا نہیں گیا ہے۔

اس ستے قبل فرانس سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی تھی  کہ28 سالہ ایمیلیانو سالا اور پائلٹ دونوں ہلاک ہو چکے ہیں۔